16 جون، 2017، 12:18 PM

لاہور میں یوم شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ

لاہور میں یوم  شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر دربار بی بی پاکدامن پر ممکنہ وہابی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں یوم  شہادت حضرت علی علیہ السلام  کے موقع پر دربار بی بی پاکدامن پر ممکنہ وہابی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی سول لائن علی رضا کا کہنا ہے کہ دربار بی بی پاک دامن پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دربار سے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن بھی ہوا ہے جس میں دربار کو بند کروا کر گھروں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے دربار کے قریب تمام دکانوں کا معائنہ کیا۔ لاہور پولیس کے ایس ایس پی سول لائن علی رضا کے مطابق دربار بی بی پاکدامن پر دہشت گردی کا خطرہ ہے، جس کے باعث سکیورٹی کے انتظامات بہتربنانے کے لئے مزار کے ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور دربار کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی مزید نفری تعینات کرکے سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

News ID 1873228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha